جلسہ تقسیم اسناد پر اکیڈمک لیڈرشپ جریدے کا اجرا

جامعہ کراچی میں 1962سے تاحال ہونیوالے23جلسہ تقسیم اسناد کی تفصیلات وائس چانسلرزکے ناموں کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔

جریدے کے اردوکے حصے میں ’’جامعہ کراچی کاقیام اورمنتقلی‘‘ اور معروف سائنس دان پروفیسرڈاکٹرسلیم الزماں صدیقی کے حوالے سے عظمت علی خان کی تحریرشامل کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

SWAT:
جامعہ کراچی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پریونیورسٹی کے ''اکیڈمک لیڈرشپ''شمارے کاخصوصی اجرا کیا گیا ہے۔


اکیڈمک لیڈر شپ کااجرا یونیورسٹی کی افسرشعبہ تعلقات عامہ فرحین زہرہ اورافسربرائے اکیڈمک لیڈرشپ قاضی عبدالسلیم کی جانب سے کیاگیاہے جواس جریدے کی مدیربھی ہیں، اکیڈمک لیڈرشپ میں پہلی بارجامعہ کراچی میں 1962سے تاحال ہونیوالے23جلسہ تقسیم اسناد کی تفصیلات وائس چانسلرزکے ناموں کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔

جریدے میں جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی جانب سے یونیورسٹی کاچارج موجودہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکے حوالے کرنے کے حوالے سے تصاویری جھلکیاں اورتحریری تفصیلات موجود ہیں، جریدے کے اردوکے حصے میں ''جامعہ کراچی کاقیام اورمنتقلی'' اور معروف سائنس دان پروفیسرڈاکٹرسلیم الزماں صدیقی کے حوالے سے عظمت علی خان کی تحریرشامل کی گئی ہے۔
Load Next Story