فائنل میں کوئی بھی مدمقابل ہو ہم تیار ہیں سرفراز احمد
نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جارہا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی فیورٹ قرار نہیں دے رہا تھا لیکن ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا جب کہ فائنل میں کوئی بھی مدمقابل ہو ہم تیار ہیں۔
آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا تھا لیکن ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا جب کہ فائنل میں کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جارہا ہے جب کہ محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے رومان رئیس بھی بہت اچھا کھیلے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے معولی انجری ہے اب مکمل فٹ ہوں جب کہ محمد عامر کی انجری بھی زیادہ خطرناک نہیں اور امید ہے وہ فائنل میں ایکشن میں نظر آئے گا۔