خام تیل کی عالمی پیداوار میں آئندہ سال طلب سے زیادہ اضافہ ہوگا آئی ای اے
ایکسپورٹرز کی قیمتوں میں اضافے کی کوششوں میں رکاوٹ آئے گی۔
بین الاقوام توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی پیداوار آئندہ سال طلب سے بڑھے گی۔
گزشتہ روز جاری اپنی ماہانہ رپورٹ میں ایجنسی نے کہاکہ امریکی پروڈیوسرز ایکسپورٹرز کیلیے درسربن چکے ہیں، 2018 میں نان اوپیک پیداوار میں اضافہ ہوگا اور یہ عالمی طلب میں متوقع اضافے سے بھی زیادہ رہے گا جس کی بنیادی وجہ امریکی پیداوار میں اضافہ ہے جس سے ایکسپورٹرز کی قیمتوں میں اضافے کی کوششوں میں رکاوٹ آئے گی۔
واضح رہے کہ آئندہ سال تیل کی نان اوپیک پیداوار 1.5 ملین بیرل کے اضافے سے 59.7 ملین بیرل یومیہ ہو جائے گی جبکہ امریکی پیداوار 14.1ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی تاہم مئی میں اوپیک کی پیداوار 32.08 ملین بیرل اور عالمی سپلائی 96.69 ملین بیرل رہی۔