قطر کی فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کا امکان روشن

کوالیفائر میں جنوبی کوریا کو مات دیدی، ایشین زون کے اختتامی2میچز اہم ہوگئے

کوالیفائر میں جنوبی کوریا کو مات دیدی، ایشین زون کے اختتامی2میچز اہم ہوگئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قطر نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں رسائی کا امکان روشن کرلیا۔

ایشین کوالیفائنگ کے تیسرے راؤنڈ میں دو ٹاپ سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل بن جائیں گی جبکہ تیسری پوزیشنز کی حامل دونوں ٹیموں کو پلے آف کی صورت ایک موقع میسر آئیگا۔ جس میں کامیاب رہنے والی سائیڈ کو روس میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے کونکاکیف ریجن میں چوتھی پوزیشن پانے والی ٹیم سے کھیلنا ہوگا۔قطر نے جنوبی کوریا کیخلاف اپ سیٹ کامیابی کی بدولت گروپ اے میں پانچویں پوزیشن لے رکھی ہے، تاہم اسے گروپ میں تیسری پوزیشن پانے کیلیے اپنے دونوں اختتامی میچز میں فتح سے کچھ کم درکار نہیں ہوگا جبکہ اسے ازبکستان کی دونوں اختتامی میچز میں شکست کا بھی انتظار رہے گا۔

قطری فٹبال ٹیم کے کوچ جورج فوسٹائی نے کہا کہ ہمارے ٹیم کو آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے کسی ' معجزے ' کی ضرورت ہے، ہماری ٹیم معیاری ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس خاطرخواہ پوائنٹس جمع نہیں ہوپائے ہیں۔


دوسری جانب جنوبی کورین کوچ اسٹیلکی نے تسلیم کیا کہ حالیہ شکست کے بعد میری نوکری داؤ پر لگ چکی ہے، جرمن کوچ نے کہا کہ میں ٹیکنیکل فیصلے کرتے ہو، ان ناکامیوں کے بعد عہدے پر برقرار رہ پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، اس کیلیے ہمیں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

قطر کیلیے ال ہیدوس نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ ایک گول اکرم افیف نے بنایا، کھیل کے 25ویں منٹ میں افیف پر ہونیو الے فاؤل پر قطر کو فری کک ملی، جس پر 20 گز کی دوری سے ال ہیدوس نے کک لگاکر گیند کو جال میں پہنچادیا، اس کے بعد افیف نے قطری ٹیم کیلیے کھیل کے 51ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا۔ 75ویں منٹ میں برازیلین نژاد روڈریگوتیباٹا کے عمدہ کراس پر ال ہیدوس نے فیصلہ کن گول بنا دیا۔

جنوبی کورین ٹیم کیلیے 62ویں منٹ میں سنگ یوانگ اور69 ویں منٹ میں ہوانگ ہی چان نے گیند کو جال کے سپرد کیا،انگلش فٹبال کلب ٹوٹنہم کیلیے بھی کھیلنے والے کورین پلیئرسون ہیونگ من کھیل کے 33ویں منٹ میں انجرڈ ہوگئے، غالب امکان ہے کہ ان کے دائیں بازو میں فریکچر ہوگیا ہے۔

گروپ ' اے ' میں شام اور چین کا مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جبکہ اسی گروپ سے ایران نے گذشتہ دن ازبکستان کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنالی ہے۔ گروپ ' بی ' میں عراق اور جاپان کی معرکہ آرائی 1-1 سے برابر رہی، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کا مقابلہ بھی نتیجہ خیز نہیں رہا، مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول بنایا۔
Load Next Story