اسٹیٹ لائف نے مرحوم اویس بیگ کے والدکو ساڑھے 12 لاکھ کی رقم دیدی
درحقیقت 10 لاکھ روپے کا چیک خود چیئرمین اسٹیٹ لائف نے30 نومبر کو مرحوم کے والد کو اعانت کے طور پر پیش کیا تھا.
اسٹیٹ لائف انشورنس کے کارپوریٹ کمیونیکشن ڈپارٹمنٹ نے میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کی تردید کی ہے۔
جن کے مطابق اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے گر کر جاں بحق ہونیوالے اویس بیگ کے والد عبدالرشید بیگ کی ادارے کی طرف سے مالی مدد نہیں کی گئی جب کہ درحقیقت 10 لاکھ روپے کا چیک خود چیئرمین اسٹیٹ لائف نے30 نومبر کو مرحوم کے والد کو اعانت کے طور پر پیش کیا تھا جبکہ مرحوم کے چھوٹے بھائی کے تعلیمی اخراجات کیلیے مزید2 لاکھ 50 ہزار روپے سالانہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، بعدازاں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک ایک سادہ تقریب میں دیا گیا۔