امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ 16 افراد ہلاک رکن کانگریس سمیت 55 زخمی
گزشتہ 48گھنٹوں میں فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست مشی گن، میری لینڈ اور کنٹکی میں رونما ہوئے۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 16افراد ہلاک جبکہ رکن کانگریس سمیت 55 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں میں فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست مشی گن، میری لینڈ اور کنٹکی میں رونما ہوئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں فائرنگ کے واقعہ میں کانگریس کے رکن سٹیوسکالس سمیت کم ازکم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب لوزیانا سے منتخب رپبلکن رکن اسکالس دیگر ارکان کانگریس کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی سے متصل ورجینیا کے علاقے الیگزنڈریہ کے ایک میدان میں بیس بال کی پریکٹس کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ کر دی گئی۔
ادھر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ رپبلیکن رکن کانگریس پر فائرنگ کرنیوالا ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔