توقیر صادق ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے
84 ارب روپے کی کرپشن میں مفرور سابق چیئرمین اوگرا کو جلد سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا
ISLAMABAD:
دبئی پولیس نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیا ہے۔
بدھ کومیڈیا رپورٹس کے مطابق توقیر صادق اوگرا میں 84 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں مفرور تھے۔ عدالت نے اس کا نوٹس لیا اور توقیر صادق کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ طویل عرصے تک قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ توقیر صادق کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن کوئی تصدیق نہ ہوئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے بارہا حکم کے بعد منگل کو دبئی پولیس نے توقیر صادق کو ابو ظبی سے گرفتار کرلیا اور بدھ کو دبئی میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیا۔ توقیر صادق کو ایک یا دو روز میں پاکستان منتقل کرکے سپریم کورٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔