کراچی میں یوم علی ؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں تک رہے گا، نوٹیفکیشن

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے آئندہ 24 گھٹنوں تک رہے گا، نوٹیفکیشن : فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر 17 جون کو شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے ہوگا جو اگلے 24 گھٹنوں تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ڈرون کیمروں سے کوریج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: یوم علیؓ کے موقع پر موبائل سروس بند رکھنے اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش

دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے بھی محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ یوم حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 10 بجے سے رات8 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔
Load Next Story