ججزتقرریصدرارتی ریفرنس پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

سپریم کورٹ کے5رکنی لارجربینچ نے صدارتی ریفرنس پرفیصلہ13دسمبرکومحفوظ کیاتھا

سپریم کورٹ کے5رکنی لارجربینچ نے صدارتی ریفرنس پرفیصلہ13دسمبرکومحفوظ کیاتھا فوٹو: فائل

ججوں کی تقرری کے بارے میں صدارتی ریفرنس پرمحفوظ فیصلہ آج سنایاجائے گا۔

جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں5رکنی لارجربینچ نے ریفرنس پرفیصلہ13دسمبرکومحفوظ کیا تھا۔صدرمملکت نے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اقبال حمیدالرحمٰن کی سپریم کورٹ میں تقرری،جسٹس انورکاسی کوچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقررکرنے،اسلام آبادہائیکورٹ کے ایک جج کومستقل کرنے اورایک کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن سے انکار کیاتھااوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض کی سنیارٹی کو بنیاد بناکر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکیاتھا۔




ان ججوںکی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے کی تھی اورپارلیمانی کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی تھی۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی اور جسٹس نورالحق قریشی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنیکامعاملہ ایک آئینی پٹیشن کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیاگیا تھا۔

جسٹس خلجی عارف حسین،جسٹس طارق پرویز،جسٹس اعجاز افضل خاں،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعیدپرمشتمل لارجربینچ نے ریفرنس اور آئینی پٹیشن پرفیصلہ محفوظ کیاتھااور بعد میں پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو جسٹس شوکت عزیز کو مستقل کرنے اورجسٹس نورالحق قریشی کو6مہینے کی توسیع دینے کانوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دیا تھاجبکہ صدارتی ریفرنس پرفیصلہ بدستورمحفوظ رہاجوآج سنایاجائیگا۔
Load Next Story