اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں بمباری سے 26جنگجوئوں سمیت 38ہلاک

جمرودکے علاقے تہتاکئے،دواتوئی میں طیاروں کی بمباری،12شدت پسندہلاک،میرعلی میںسیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ ،3اہلکارزخمی

موجودہ دورمیں احتسابی قوانین نہیں بنائے گئے، زاہد خان، پروگرام ’لائیو ودطلعت‘ میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

خیبرایجنسی اوراورکزئی ایجنسی میںشدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوںپرسیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروںکی بمباری کے نتیجے میں26شدت پسندہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے جبکہ وادی تیراہ میںشدت پسندوںاورامن کمیٹیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دوامن کمیٹیوںکے رضا کاروں سمیت 12 شدت جاںبحق اور6 زخمی ہوگئے۔

ادھرمیرعلی میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملے میں3اہلکارزخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کوخیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے تہتاکئے اوردواتوئی میں سیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوںکے مشتبہ ٹھکانوںپرجیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی جس میں 12 شدت پسندمارے گئے اورمتعد زخمی ہوگئے،انکے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے،اورکزئی ایجنسی کے علاقہ اوبلان اورحسن زئی درہ کے مقامات پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرمسلسل تیسرے روز بھی بمباری سے 14 شدت پسندہلاک 9 زخمی جبکہ6 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

یہ بمباری 2 گھنٹے تک جاری رہی،اب تک 37 شدت پسندہلاک'25 سے زائد زخمی اوران کے زیراستعمال 19 سے زائدٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں،ادھرتیراہ کے مختلف علاقوں میںشدت پسندوں اورامن کمیٹیوں کے درمیان جھڑپوںکے دوران 2 امن کمیٹیوں کے رضاکاروں سمیت 12 شدت جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے،انصار الاسلام نے دعویٰ کیاکہ ماموزئی میں مخالف گروپ کے 16 مراکز پر قبضہ حاصل کرلیاگیاہے،تیراہ کمرخیل تخت کئے میں کمرخیل امن شرشتہ نے لشکراسلام سے 2 مورچوںکا قبضہ حاصل کرلیا،لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کی شیلنگ کے دوران طالبان کے مورچے میںبارودی موادپھٹنے سے 8 شدت پسند ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

 




جبکہ انصارالاسلام کے رضاکاروںنے تیراہ سے ملحقہ ماموزئی میںطالبان کے 16 مراکز پرقبضہ کرنے کادعویٰ ہے جبکہ انصارالاسلام کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی سے طالبان کے ایک گروپ نے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں انصارالاسلام کے امیرمحبوب الحق کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیںہوسکی، باڑہ کے دور افتادہ کمرخیل میں امن شرشتہ نے کالعدم لشکر اسلام کے دو مورچوں زیڑئے کنڈائو اور نرے پائل پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا،تازہ جھڑپ میں امن شرشتہ کے دو رضا کار اور دو شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔

امن شرشتہ نے مورچوں پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد مورچوں پر سرخ جھنڈے گاڑدیے جبکہ دوسری جانب سے کالعدم لشکراسلام کی جانب سے تختکئے کے عوام کی گرفتاریوں کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شدت پسندوںکو حکم دیاگیاکہ کمرخیل تخت کئے کے عوام جہاںبھی رہائش پذیرہوںانھیں گرفتار کیا جائے ۔دریں اثنا باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تاحکم ثانی کرفیو میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ باڑہ کے عوام اپنے گھروں تک محدود رہیں گھر سے نکلنے والے افراد سے فورسز کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی خلاف ورزی کی صورت میں سیکیورٹی فورسز نقصان کی ذمے دار نہیں ہوں گی۔

چارباغ پولیس نے دہشتگردی میںمطلوب تین اہم شدت پسندوںکوگرفتارکرلیا ہے،کبل میںسیکیورٹی فورسزنے برآمد ہونے والے پرانے مارٹرگولے دھماکے سے ناکارہ بنادیے۔دریں اثنا شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میںفورسز کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملے میںتین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوںکومیرعلی کے اسپتال منتقل کردیاگیاہے،کاٹلنگ کی حدودمیں پولیس چوکی غونڈو کی موبائل وین پربابوزئی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اورسپاہی زخمی جبکہ ملزمان فرارہوگئے،سرچ آپریشن میںکئی مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، شبقدر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص رحمت اﷲجاںبحق ہوگیاہے۔
Load Next Story