گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا60فیصد کام مکمل

10جنوری کوشہرمیں شروع کی گئی مہم کایکم فروری تک مکمل ہونا نظر نہیں آرہا

توسیع کافیصلہ آج یاکل ہوگا،تصدیقی عملے کے تحفظ کیلیے فوج کی نفری بھی بڑھادی گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کاعمل60 فیصد مکمل ہوگیاہے جبکہ مہم کی مدت ختم ہونے میں صرف2دن باقی ہیں اورتکمیل کیلیے آخری تاریخ میں توسیع ناگزیرہوچکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مہم کی مدت میں توسیع کافیصلہ جمعرات یاجمعہ کو کیاجائیگا، مہم کاآغاز10جنوری سے کیاگیاتھاجبکہ مہم کی تکمیل یکم فروری تک ہونی ہے،مہم کاآغازپورے شہر میں ایک ساتھ کیاگیا، فوج،رینجرز،پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیاگیا،عملے کو صرف 12 ربیع الاول کوتعطیل کی اجازت دی گئی۔




شہرمیں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث خانہ شماری کی مہم5روزمتاثررہی جس کے باعث الیکشن کمیشن کاپورا شیڈول متاثرہوگیااورخانہ شماری کا کام بروقت مکمل نہ ہوسکا،اس وقت تصدیق کنندگان گھرگھرجاکر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کررہے ہیں،ان کی سیکیورٹی کیلیے فوج کی نفری بڑھادی گئی ہے تاہم یہ مہم یکم فروری تک ختم ہوتے نظرنہیں آرہی۔
Load Next Story