اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مراعات میں 16 لاکھ روپے اضافہ

گزشتہ مالی سال2016-17کے وفاقی بجٹ میں مختص کی گئی ایک کروڑ56لاکھ15ہزار روپے سے16 لاکھ روپے زیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال2016-17کے وفاقی بجٹ میں مختص کی گئی ایک کروڑ56لاکھ15ہزار روپے سے16 لاکھ روپے زیادہ ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی مراعات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 16 لاکھ روپے اضافہ کر دیا۔


دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران قائد حزب اختلاف کو اخراجات اور مراعات کی مد میں ایک کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد دیے جائیں گے جبکہ ایکسپریس کو دستیاب وفاقی حکومت کی دستاویز کے مطابق موجودہ وفاقی بجٹ میں ایک کروڑ72لاکھ ایک ہزار روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال2016-17کے وفاقی بجٹ میں مختص کی گئی ایک کروڑ56لاکھ15ہزار روپے سے16 لاکھ روپے زیادہ ہیں۔

اس حوالے سے متفرق اخراجات کی مد میں مختص بجٹ کو بڑھاکر 68 لاکھ 30 ہزار روپے کر دیا گیا، اسی طرح مرمت و بحالی کی مد میں ایک لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Load Next Story