کلبھوشن کیس بھارت 13ستمبرتک دعویٰ جمع کرائے عالمی عدالت

عالمی عدالت اگربھارت کی درخواست قبول کرتی تو یہ مقدمہ 18ماہ سے زیادہ تک لٹک جاتا۔

عالمی عدالت اگربھارت کی درخواست قبول کرتی تو یہ مقدمہ 18ماہ سے زیادہ تک لٹک جاتا۔ فوٹو: فائل

عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیوکیس میں بھارت کی جانب سے دعویٰ جمع کرانے کیلیے چھ ماہ دینے کی استدعامسترد کردی ہے۔


عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیوکی پھانسی 18مئی کو روک دی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ عالمی عدالت اگربھارت کی درخواست قبول کرتی تو یہ مقدمہ 18ماہ سے زیادہ تک لٹک جاتا۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدارنے بتایا کہ عالمی عدالت نے بھارت کو 13ستمبر سے پہلے دعویٰ جمع کرانے کا کہا ہے۔ 8 جون کوعالمی عدالت انصاف کے صدر رونی ابراہیم نے پاک بھارت وفود سے ملاقات میں اس مقدمے کی سماعت کی تاریخوں پر بات چیت کی تھی۔ پاکستانی وفداٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کی قیادت میں شریک ہوا تھا جبکہ دفترخارجہ کی ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل، دفترخارجہ کے بین الاقوامی تنازعات یونٹ کے سربراہ عرفان اسلم اورپاکستانی وکیل خاورقریشی شامل تھے۔
Load Next Story