صومالیہ 2 ہوٹلوں پر خودکش حملے فائرنگ 19 افراد ہلاک
حملہ آوروں نے پہلے بارودسے بھری گاڑی ہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرائی پھرفائرنگ شروع کر دی، میجر ابراہیم حسین
صومالیہ میں ہوٹل اور پیزا ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آورنے بارودسے بھری گاڑی مشہورہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرائی جس کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس 5 حملہ آوروں نے پیزا ریسٹورنٹ میں گھس کر فائرنگ شروع کردی، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں تمام پانچوں حملہ آور مارے گئے۔
ادھر موغادیشو پولیس کے ایک سینئر عہدیدار میجر ابراہیم حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف بش ٹریٹز ہوٹل تھا،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کاربم حملے میںہوٹل کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، صومالیہ میں سرگرم القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔