پشاورپولیس وین میں دھماکا 9 افراد زخمی
دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد ، بال بیئرنگ اور ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا تھا, بم ڈسپوزل اسکواڈ
جناح پارک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔
پشاور کے علاقے فردوس کے قریب پولیس موبائل گشت پر تھی کہ اچانک گاڑی میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چھابڑی فروشوں سمیت9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ بم پولیس موبائل کے ساتھ لگایا گیا تھا جس میں 500 گرام بارودی مواد، بال بیئرنگ اور ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی۔
ایس پی سٹی خالد ہمدانی کا کہنا ہےکہ دھماکے میں میگنٹ بم استعمال کیا گیا،پولیس موبائل میں موجود اہلکار جونہی گاڑی سے اترے دھماکہ ہو گیا،ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہر میں تخریب کاری کی کوششیں ناکام بنا رہی ہیں اس لئے ان کو نشانہ بنایا گیا۔