آسٹریلیا نے دورہ بھارت کے لئے 17 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

2 نئے آل راؤنڈر میکس ویل اور ہنری کوئیس بھی ٹیم میں شامل۔

22 فروری کو چنائی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل 2،2 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے دورہ بھارت کے لئے 17 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، 2 نئے آل راؤنڈر میکس ویل اور ہنری کوئیس بھی ٹیم میں شامل۔


آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم مائیکل کلارک کی قیادت میں 4 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے بھارت پہنچے گی، 22 فروری کو چنائی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل 2،2 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

رکی پونٹنگ اور مائیک ہسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد عثمان خواجہ اور فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے والے شین واٹسن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، بولنگ میں اسپنرزنتھن لیون اور اسٹیون اسمتھ کا ساتھ دینے کے لئے 5 فاسٹ بولر جیمز پیٹسن ، پیٹر سِڈل ، مچل جانسن ، مچل سٹارک اور جیکسن برڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story