پاکستان سے فائنل بھارت میں ٹی وی اشتہارات کے نرخ میں 10 گنا اضافہ
فائنل کے دوران 30 سیکنڈ کا اشتہار نشر کرنے کیلیے اسٹار اسپورٹس نے 10 ملین روپے پانے کی توقع کررکھی ہے، رپورٹ
KARACHI:
اتوار کو چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت فائنل کے موقع پر ٹی وی اشتہاروں کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کو بھارت سمیت دنیا بھر میں کرکٹ ناظرین بڑی دلچسپی اور شوق سے دیکھتے ہیں، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی وی چینلز نے اشتہارات کے نرخ میں 10 گنا اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فائنل کے دوران 30 سیکنڈ کا اشتہار نشر کرنے کیلیے اسٹار اسپورٹس نے 10 ملین روپے پانے کی توقع کررکھی ہے، ابھی تک بھارتی شوز میں سب سے زیادہ مہنگا اشتہار ایک ملین روپے تک نشر ہوا ہے۔