اسلام آباد پولیس کی کارروائی 11 ملزمان گرفتاراسلحہ اورمنشیات برآمد

ترنول پولیس نے 2 خواتین سدرہ بی بی اور فرزانہ کو حراست میں لےکر ان سے 9کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایک شخص سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ترنول پولیس نے جھنگی سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سدرہ بی بی اور فرزانہ کو حراست میں لےکر ان سے 9کلوگرام چرس جبکہ اسی علاقے سے دو ملزمان شوکت علی اور محمد زبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 پستول اور ممنوعہ بور کی گولیاں برآمد کرلیں۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے ایک کلو200گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث5ملزمان وہاب، محمد زبیر، محمد ارشاد، عمران اور افتخار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
Load Next Story