کراچی میں یوم علی کے موقع پردہشتگردی کا منصوبہ ناکام
دہشت گرد جلوس پر خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے، ترجمان رینجرز
رینجرزنے شہرقائد میں یوم علی کے موقع پردہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 4 دہشتگرد گرفتارکرلیے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزنے کراچی میں بلدیہ اوراورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں یوم علی کے موقع پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کوگرفتارجب کہ ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ ، بارود اوراسلحہ برآمد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق لشکرجھنگوی سے ہے جو جلوس پرخودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب رینجرزنے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری طورپر1101 پراطلاع دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کریک داؤن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ درجنوں ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔