گلوکار ولی احمد نے نور کا خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر بھجوانے کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا

معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں، گلوکار

معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں، گلوکار۔ فوٹو : فائل

لاہور:
گلوکار ولی احمد نے اپنی بیوی فلم اسٹار نور کو منانے کی کوشش تیز کر دیں اور خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر کو بھجوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔


فلم اسٹار کے شوہر ولی احمد نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں یہ موقف اپنایا گیا کہ وہ اپنی بیوی نور کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔ گلوکار کے مطابق ان کے اور نور کے درمیان غلط فہمی کی بنا پر بدمزگی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے َاور اسی بنا پر نور نے علیحدگی کے لیے خلع کا دعوی دائر کر دیا۔

علاوہ ازیں فلم اسٹار کے شوہر نے درخواست میں بتایا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں۔
Load Next Story