وزیراعلی سندھ کی کے الیکٹرک کو پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

قومی ٹیم آج بھارت سے میچ جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی، وزیر اعلی سندھ

اتوار کے روزدفاترسمیت صنعتیں بند ہوتی ہیں جس کے باعث بجلی کی ضرورت رہائشی علاقوں میں با آسانی پوری کی جاسکتی ہے. فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آج چیمپئینز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل ٹاکرے کے دوران کے الیکٹرک حکام کولوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج اتوارکے روزدفاتر، صنعتیں بند ہوتی ہیں جس کے باعث بجلی کی ضرورت رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر با آسانی پوری کی جا سکتی ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت پنجہ آزمائی کیلئے تیار

وزیراعلی سے جب آج کی فتح کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے پاکستان کے میچ جیتنے کے عزم کو ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم آج بھارت سے میچ جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی۔
Load Next Story