کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی آرمی چیف کی مبارکباد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے عمرے کا اعلان کیا ہے
KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوری ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو شکست دے کر چیمپیئنز بننے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی اور پاکستان ہر خطرے کے خلاف ایک ٹیم کی مانند ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی تاریخی فتح پر پاکستان ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ ایئر اور نیول چیفس نے بھی گرین شرٹ کی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد پیش کی۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/expressnewspk/posts/10155180489765528"]
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔