چیمپئنزٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن

پاکستان کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے پوزیشن مستحکم

پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے پوزیشن مستحکم کر لی۔

قومی ٹیم ایونٹ سے قبل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود تھی تاہم جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد 2 درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ فائنل میں فیورٹ بھارت کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کو دھول چٹا کر پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 95 ہو گئی ہے اور ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش سے ایک جبکہ آٹھویں پوزیشن پر سری لنکا سے 2 پوائٹس کی برتری حاصل ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 116 پوائنٹس کےساتھ تیسرے، انگلینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے خلاف 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
Load Next Story