نئے صوبے سیاسی نعرہ نہیں نثار90ء کی سیاست کرنا چاہتے ہیں کائرہ

طاہر القادری نے لانگ مارچ کے ذریعے اپنی حیثیت کوتسلیم کرایا،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

نگراں حکومت پرسب کواعتماد میں لینگے،طریقہ کارطے ہے،اسی کے مدنظرقائم کی جائیگی،گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت کے ذریعے نگراں حکومت لانے کی خواہاں ہے اوراس پرتمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے،نئے صوبوں کاقیام سیاسی نعرہ نہیں،ہرسیاستدان اپنا ٹیکس باقاعدگی سے اداکرتاہے۔

جمعرات کونجی ٹیلی ویژن سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طاہرالقادری نے لانگ مارچ کے ذریعے اپنی حیثیت کو تسلیم کرایاہے جواچھی بات ہے لیکن چوہدری نثارنے ہمیشہ اچھے اقدام پر منفی بیان دیا ہے۔




وہ 90ء کی سیاست کرنا چاہتے ہیںجبکہ ان کے قائد نوازشریف اس سے کنارہ کشی چاہتے ہیںپاکستان میں ماضی میں نگراں حکومت کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جس میں صدوراورآرمی چیف کی مشاورت سے نگراںحکومتیں قائم کردی جاتی تھیں جن سے مستقبل کے فیصلوں کونقصان پہنچاہے لیکن اب سیاسی جماعتوں نے بنیادی اصلاحات کے ذریعے نگران حکومت کے قیام کے لیے ایک طریقہ کارطے کردیا ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران حکومت قائم کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے نگراں حکومت کے قیام کے لیے طاہر القادری اور دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کرنی ہے جس کے بعد حزب اختلاف کے ساتھ اس پرمشاورت کے بعد نگران حکومت بنائی جائے گی۔
Load Next Story