پاکستانی تارکین وطن فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں نور

موجودہ حالات میں دیارغیرمیں مقیم پاکستانی فلمسازی کے لیے آگے آئیں، اداکارہ

اعلی تعلیم یافتہ نوجوان فلم میکرز سے امیدیں وابستہ ہیں، اداکارہ۔ فوٹو: نیٹ

فلم اسٹارنوربخاری نے کہا ہے کہ دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے ملک کے باسیوں کا ساتھ دیا ہے۔

''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے نور کا کہنا تھا کہ ایک طرف توجدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی ہے اوردوسری جانب جدید سینما گھروں میں بھارتی فلموںکا راج قائم ہے۔ ایسے میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اورترقی کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں ناامید ہونے کے بجائے اپنی جدوجہد کوجاری رکھنا ہے۔


اداکارہ نے کہا کہ اگر دیکھا جائے توگزشتہ برسوں میں بہت سے غیرملکی سرمایہ کاروں نے فلمسازی میں حصہ لیا مگرنتائج کچھ بہتر نہ رہے ، جس کی وجہ سے انھوں نے دوبارہ اس شعبے میں قسمت آزمائی نہ کی۔ مگراب صورتحال بالکل تبدیل ہوچکی ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان فلم میکنک کے شعبے سے وابستہ ہیں اوران کی صلاحیتوں سے ہمیں بہت امیدیں ہیں۔ ایسے میں اگردیارغیر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ فلمسازی میں آگے آئے تویہ اس سے بہترکوئی دوسرا منافع بخش کاروبارنہ ہوگا۔ ایک طرف تواس طرح سے پاکستانی فلم کی سپورٹ ہوجائے گی اوردوسری جانب انھیں بہترکاروبارکا بھی موقع ملے گا۔

نور نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کوجہاں دوسرے ممالک کے ساتھ کوپروڈکشن کی اشد ضرورت ہے، وہیں دیارغیرمیں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو بھی یہاں لانا ہوگا۔ بلاشبہ پاکستانی فلم کا معیاربہترہوا ہے اورآنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔

 
Load Next Story