بہت راج کرلیا اب نئی لڑکیوں کو موقع ملنا چاہیے ثنا

میں نے ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن شان میرے فیورٹ ہیرو ہیں،اداکارہ کی گفتگو

میں نے ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن شان میرے فیورٹ ہیرو ہیں،اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پر متعدد سال تک راج کیا، اب نئی اداکاراؤں کو موقع دینا مناسب سمجھتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب بھی معیاری اور بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ کوئی بڑی دھماکہ خیز فلم سائن کروں کیونکہ میں نے متعدد سال فلم انڈسٹری پر راج کیا ہے اور اب نئی لڑکیوں کو موقع دینا چاہتی ہوں۔


ثنا نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا مگر شان ان کے فیورٹ ہیرو ہیں اور ان کیساتھ جتنا بھی کام کیا وہ آج بھی ان کے کیریئر کا حصہ ہے۔

 
Load Next Story