چیف سلیکٹر انضمام الحق ون ڈے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کے مخالف
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو مزید ڈیڑھ سال تک موقع دینا چاہتے ہیں، انضمام الحق
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاتح ٹیم کو سال ڈیڑھ سال تک موقع دینا چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان نہیں تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پوری ٹیم نے شاندار کی پرفارمنس شاندار رہی، اور یہ فتح پاکستان میں نئی امید لے کر آئے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کو دھول چٹا کرپاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم جب فتح حاصل کرتے ہیں تو منفی چیزوں پر پردہ پڑتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں، اسی ٹیم کو مزید ڈیڑھ سال تک موقع دینا چاہتے ہیں، جن کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی انہیں مزید محنت کرنی پڑے گی لیکن ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔