کراچی میں آج موبائل فون بند رہے گا دہشت گردی کا خطرہ ہے رحمان ملک

موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد عوام کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ ان کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے, رحمن ملک

موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد عوام کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ ان کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے, رحمن ملک فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں آج دوپہر12بجے سے 3بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دہشت گردی کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کر جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب موبائل سروس بند ہوتی ہے تو نہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی نہ ہی بم پھٹتا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد عوام کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ ان کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی دہشت گردی میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں اس حوالے سے صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story