الیکشن ملتوی کرنیکی ہرسازش ناکام بنائیں گے منور حسن

جماعت اسلامی اپنے انتخابی نشان ترازواورجھنڈے کے ساتھ ہی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی

حیدرآباد میںقاضی حسین اورپروفیسرغفورکی یاد میں تعزیتی کانفرنس سے اویس نورانی اور دیگر کا خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت پوری حزب اختلاف کا یہ متفقہ نقطہ نظر ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی ہرسازش کی مزاحمت کریں گے اور اسے ناکام بنائیں گے۔

الیکشن لنگڑے لولے ہی سہی لیکن انکاہونا نہ ہونے سے بہتر ہے، جماعت اسلامی اپنے انتخابی نشان ترازو اور جھنڈے کے ساتھ ہی آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی لیکن اپنی انتخابی حکمت عملی الیکشن کی تاریخ کے بعد سامنے لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور نائب امیر پروفیسرغفور احمد کی یاد میں لطیف آبادکے مقامی گارڈن میں جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت منعقدہ قومی تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔




 

کانفرنس سے شاہ محمد اویس نورانی، ڈاکٹرعارف علوی، طارق فوزی، سردار نادر اکمل لغاری ، معراج الہدٰی صدیقی،سلیم ضیا،تاج محمدناہیوں، عبدالوحید قریشی،شیخ شوکت علی، مشتاق احمد خان، رانا محمود علی خان، فیصل ندیم ودیگر نے بھی خطاب کیا اور قاضی حسین اور پروفیسر غفورکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

منور حسن نے کہا کہون ٹو ون مقابلے کے لیے تمام جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی تاکہ ووٹروں میں یہ احساس تحفظ پیدا ہوسکے کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں سے صحیح سلامت واپس آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سمجھ جانا چاہیے کہ اس کی مفاہمت کی سیاست کا خمیازہ عوام نے اپنے پیاروں کا جنازے اٹھاکردیا ہے۔
Load Next Story