مشرف نے منتیں کرکے نوازشریف کوامریکا بھیجاجنرل ضیاء الدین

کمیشن بناتوحقائق سے پردہ اٹھائونگا،یحییٰ اورایوب خان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی

کمیشن بناتوحقائق سے پردہ اٹھائونگا،یحییٰ اورایوب خان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی فوٹو: فائل

نواز شریف کی طرف سے 12 اکتوبر 99 کو اپنی حکومت کی برطرفی سے قبل بنائے گئے آرمی چیف جنرل(ر)ضیاالدین بٹ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے منتیں کرکے نواز شریف کو امریکا بھجوایا۔

پرویز مشرف کی کسی بات کایقین نہیں کیاجاسکتا، کارگل ایشو پر حکومت کمیشن قائم کرے تو حقائق سے پردہ اٹھائوں گا، ہمارے ملک میں حقیقی کمیشن بنائے ہی نہیں جاتے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ کارگل کے معاملے پر حقائق سے پردہ اٹھایا جائے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کارگل کے معاملے پر کمیشن قائم کیا جائے۔




انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کمیشن بنائے ہی نہیں جاتے۔ یحییٰ خان اور ایوب خان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اگر حکومت کمیشن قائم کرے تو حقائق سے پردہ اٹھائوں گا۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی کسی بات پر یقین نہیں کیاجاسکتا۔ انھوں نے منتیںکرکے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو امریکا بھجوایا تھا۔
Load Next Story