بانی پاکستان کے مزار کے قریب پاکستان پارک تعمیر کرنیکا منصوبہ
10 کروڑ کی خطیررقم سے پارک کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائیگا۔
RAWALPINDI:
وفاقی حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے مزارکے قریب پاکستان پارک تعمیرکرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارک کی تعمیرکیلیے ملک کے ممتازنقشہ نویس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، مزار قائد میں پاکستان پارک کے نام سے بنائے جانیوالے پارک میں چاروں صوبوں، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، سندھ کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پائے جانیوالے تاریخی مقامات کی تصاویراورعمارتوں کے ماڈلز، قائد اعظم محمدعلی جناح، ڈاکٹر علامہ اقبال، سر سید احمد خان، عبد الرب نشتر اور دیگر ممتاز شخصیات کے مجسمے نصب کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 10 کروڑ کی خطیررقم سے پارک کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائیگا۔