سپریم کورٹ نے ایفروز فارما کے ڈائریکٹر نادرفیروز کو رہا کردیا

پولیس اہلکاروں نے مجھے یرغمال بنا کر کئی دن حبس بے جا میں رکھا، نادرفیروز

پولیس اہلکاروں نے مجھے یرغمال بنا کر کئی دن حبس بے جا میں رکھا، نادرفیروز فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ایفروز فارما کے ڈائریکٹر نادر فیروز کو پولیس حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت بحال کر دی۔


جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے لاہور رجسٹری میں ادویات ری ایکشن کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سپریم کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کیا کہ نادر فیروز کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے، نادر فیروز نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ ضمانت لے کر نکل رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں یرغمال بنا لیا اور کئی دن حبس بے جا میں رکھا، ان کا بیان سننے کے بعد عدالت نے فوری طور پر نادر افروز کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان کی سیشن کورٹ کی ضمانت بحال کی جا چکی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story