بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی
مجموعی طور پر صارفین کو اٹھارہ ارب ستر کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، نیپرا
نیپرا نے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیرمین نیپرا طارق سدوزئی نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے جائزے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ مئی کے مہینے میں پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ صارفین سے 6 روپے 77 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے، اس لیے مئی کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔
نیپرا نے تمام سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ایک روپیہ 90 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے مجموعی طور پر صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔