ملک میں امن کے لیے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے سربراہ پاک بحریہ

ملکی دفاع، دہشت گردی کے خاتمےکے لیے قربانی دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایڈمرل ذکاءاللہ

مٹھی بھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نیول چیف فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لیے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ روزجیونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک بحریہ کے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ پی این ایس شفا کراچی میں ادا کردی گئی، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔


نیول چیف نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اوران سے ہمدردی کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع، دہشت گردی کے خاتمےکے لیے قربانی دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مٹھی بھردہشت گردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک میں امن کے لیے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گوادرمیں شرپسندوں کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پاک بحریہ کے 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
Load Next Story