بھارتی شائقین کرکٹ نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے

چاچا کرکٹ کے نعروں کے جواب میں بھارتی شائقین نے بھی جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

لندن میں پاکستانی شہریوں نے خوب جشن منایا،فوٹو:اسکرین شاٹ




آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد جہاں پورے ملک میں جشن کا سماں ہے وہیں دیارغیرمیں موجود پاکستانیوں نے بھی خوب جشن منایا۔



میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبانی کرنے والے شہرلندن میں پاکستانی شہریوں نے خوب جشن منایا اورمختلف مقامات پر ٹریفک بھی جام رہا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں لندن میں موجود چاچائے کرکٹ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کے ساتھ خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔ چاچا کرکٹ نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگوائے جب کہ ٹرین میں موجود بھارتی شائقین نے بھی پاکستانیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دی اوران کے جشن میں شریک بھی ہوئے اور جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

اس موقع پر چاچا کرکٹ پنجابی ٹپے اور گانے سنا کر شائقین کو محظوظ کرتے رہے، جب ایک بھارتی شائق ان کے پاس سے گزرا تو چاچا نے یہ پنجابی گانا شروع کر دیا "لٹھے دی چادر، اتے سلیٹی رنگ ماہیا۔۔ آ بہ سامنے، کولوں توں رُس کے نہ لنگھ ماہیا!"۔۔۔چاچا کرکٹ نے بتایا کہ چاچی نے کہا تھا کہ پاکستان ہی جیتے گا جس پر پرجوش شائقین نے چاچی زندہ باد کے نعرے بھی لگادیئے۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/video1015/videos/1292582527506298/"]


Load Next Story