فکسنگ کیس شرجیل کو بطور گواہ پیش کرنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ٹریبیونل پاکستانی قوانین کے تحت نہیں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت بنا ہے،قانونی مشیر پی سی بی

ٹریبیونل سے قانون کے مطابق فیصلے کی امید ہے،شیغان اعجاز،فوٹو:فائل

HOBART:



اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی جانب سے معطل کرکٹر شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست پر جرح مکمل ہو گئی ہے اور ٹریبیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کرکٹر شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست پر ٹریبیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ ٹریبیونل سے قانون کے مطابق فیصلے کی امید ہے، پی سی بی کو ٹریبیونل میں پیش کرنے کیلیے پاکستانی عدالتوں سے کوئی ریفرنس نہیں ملا تو کولکتہ کی عدالت کا فیصلہ ٹریبیونل کے سامنے پیش کیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ ٹریبیونل نے ہماری درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے، کولکتہ کا عدالتی فیصلہ ٹریبیونل کے سامنے پیش کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹریبیونل پاکستانی قوانین کے تحت نہیں بنا، اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت بنا ہے اور یہاں قانون شہادت کا اطلاق نہیں ہوتا بلکہ ٹریبیونل کو اپنا لائحہ عمل خود تشکیل دینا ہوتا ہے، اسی لیے غیرملکی عدالت کے فیصلے کو ٹریبیونل میں پیش کیا گیا جس کا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ ایک شخص سچ سے کیوں بھاگ رہا ہے۔


Load Next Story