انقرہ امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے القاعدہ یا کرد باغی گروپ ملوث ہے۔
ترکی کے دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکےکے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش بم بار نے کیا، جائے وقوعہ سے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر کے ہلاک ہونے والے افراد کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔ اسی علاقے میں کئی اور ممالک کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے القاعدہ یا کرد باغی گروپ ملوث ہے۔
واضح رہے کہ 2008 میں بھی استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے باہر دھماکے میں 6 افر ہلاک ہو گئے تھے۔