وزیراعظم کا ٹیم کے ہرکھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑروپے انعام کا اعلان
وزیراعظم نے نے شاندار اور تاریخی کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا،وزیرمملکت برائے اطلاعات
وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنزٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نے شاندار اور تاریخی کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا کیوں کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئن بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا جب کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عمرہ کروانے کا اعلان کیا تھا جب کہ چیرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی انعام کے طور پر کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لندن کے اوول گراؤنڈ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخی شکست دیکر پہلی بار چیمپئنزٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔