کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں 10 دن کی توسیع

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل 11 فروری 2013 تک جاری رہے گا،صوبائی الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کی مدت میں دس دنوں کی توسیع کردی گئی ہے۔فوٹو: فائل

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں 10 دنوں کی توسیع کردی گئی اور اب تصدیق کا عمل 11 فروری تک جاری رہے گا۔


الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کی مدت میں دس دنوں کی توسیع کردی گئی ہے، صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی بھر میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل 11 فروری 2013 تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل گھرگھرووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عمل کی مدت یکم فروری تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story