پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے دیگر ممالک تعاون کریں آفریدی
فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسو سی ایشن اوردیگر ممالک کھلاڑیوں کو پاکستان سپرلیگ میں کھیلنے پرآمادہ کریں،شاہد آفریدی
آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپیل کی ہے کہ پاکستان کو مزید کرکٹ سے علیحدہ نہ رکھا جائے اور دیگر ممالک یہاں کرکٹ کی بحالی میں مدد کریں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور اس کاوش میں کامیابی کے لئے ہمیں دوسرے ممالک سے تعاون کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسو سی ایشن اور دیگر ممالک کھلاڑیوں کو پاکستان میں ہونے والی سپرلیگ میں کھیلنے پر آمادہ کریں اگر کوئی کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلنا چاہتا ہے اوراسے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے تو پھر فیڈریشن کو اسے روکنا نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر ملک سے دو، دو کھلاڑی بھی پاکستان سپر لیگ میں آ کر کھیلتے ہیں تو ہم شائقین کے لئے بہت اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے خصوصاً بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا پر زور دیا کہ ان ممالک کے کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلیں کیوں کہ ہم نے ماضی میں بنگلہ دیش میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کافی مدد کی اور یہ بات اسے بھولنی نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت جا کر کرکٹ سیریز کھیلی جس سے بھارت کو کافی منافع ہوا اور اب بھارت کی بھی ہمیں سپورٹ کرنے کی باری ہے۔
شاہد آفریدی نےغیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے معاملے میں پاکستان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور یہاں کرکٹ کے کھیل کو دوبارہ شروع کرنے میں دوسرے ممالک ہمارے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ کرکٹ قوموں کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔