افغانستان سے پاکستانی علاقے میں 30 مارٹر گولے فائر6افراد جاں بحق
پاکستان مارٹرگولے فائر کئے جانے کا معاملہ متعدد بارافغان حکام اورایساف کے نمائندوں سے مذاکرات کے دوران اٹھا چکا ہے
جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں افغانستان سے 30 مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مارٹر گولے وانا کے علاقے انگوراڈہ میں فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، اس سے قبل بھی افغانستان سے پاکستانی علاقے میں متعدد بار مارٹر گولے فائر کئے جاچکے ہیں جس میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
پاکستان افغانستان سے مارٹر گولے فائر کئے جانے کا معاملہ متعدد بار افغانستان کے اعلیٰ حکام اور پاکستان، افغانستان اور ایساف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران بھی اٹھا چکا ہے۔