پاناما کیس ایس ای سی پی کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع

انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے 2 ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے، ذرائع

انکوائری ڈائریکٹر حضرت علی اورڈائریکٹر مقصود الحسن کریں گے، ذرائع

سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روزپاناما عملدر آمد کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے ایس ای سی پی پرریکارڈ میں تبدیلی کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کی روشنی میں ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کرلی گئی ہے جب کہ ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرزحضرت علی اورمقصود الحسن پر مشتمل انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے باقاعدہ طور پر بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }