پاکستان نے ایرانی ڈرون مارگرائے جانے کی تصدیق کردی

پاکستانی حدود میں ہونے کی وجہ سے ایئرفورس نے 19 جون کو ایرانی ڈرون مارگرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی حدود میں ہونے کی وجہ سے ایئرفورس نے 19 جون کو ایرانی ڈرون مارگرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ فوٹو : فائل

پاکستان نے پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان میں ایرانی ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی ڈرون طیارہ مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں 4 کلومیٹر اندر تھا جس کی وجہ سے پاکستان ایئرفورس نے ایرانی ڈرون کو مارگرایا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون کو 19 جون کو مار گرایا گیا اور پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کرلیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والا ایرانی ڈرون مارگرایا

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا تاہم پاک فضائیہ یا سرکاری ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
Load Next Story