یوسف رضا گیلانی کا نااہلی اور سزا کیخلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے صلاح مشورے کر رہا ہوں اور اپنی نااہلی اور سزا کے خلاف اپیل دائر کروں گا، یوسف رضا گیلانی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوسف رضا گیلانی نے نااہلی اور سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی نااہلی اور سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے صلاح مشورے کر رہے ہیں اور اپنی نااہلی اور سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی اپیل دائر کرنے کے لئے خود سپریم کورٹ جائیں گے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوسف رضا گیلانی نے نااہلی اور سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔

Load Next Story