سعودی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے عید پر 23 چھٹیوں کا اعلان
سعودی عرب کے تقریباً 30 لاکھ سے زائد شہری جو کہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں
سعودی شہریوں کو ایک ساتھ دو حیران کن خبروں نے چونکا دیا جس میں پہلی خبر یہ کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدلعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو برطرف کرکے ان کی جگہ اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہدہ مقرر کردیا جب کہ دوسری خبر یہ تھی کہ اس بار عید پر انہیں مسلسل 23 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔
ولی عہد کی تبدیلی بلاشبہ بڑی خبر تھی تاہم عام آدمی کی نظر سے دیکھا جائے تو زیادہ خوشی کی خبر اضافی چھٹیوں کا اعلان ہے۔ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی اضافی چھٹیاں ملیں گی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ سعودی عرب کے تقریباً 30 لاکھ سے زائد شہری جو کہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں انہیں مسلسل 23 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔ عام طور پر سعودی عرب میں رمضان کے مہینے کا آخری عشرہ اور اور عید کے بعد کے چند دن چھٹیاں ہوتی ہیں تاہم اس بار اس میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ملازمین کی چھٹیاں 16 جون سے شروع ہوچکی ہیں اور یہ 9 جولائی تک جاری رہیں گی تاہم سوشل میڈیا پر سعودی حکومت کے اس اقدام پر بعض سعودی شہریوں نے تنقید بھی کی ہے۔
ایک صارف نے ٹوئیٹ کی کہ سعودی حکومت کے فرمان میں نجی شعبے کو ہمیشہ کیوں نظر انداز کردیا جاتا ہے جیسے ہم اس ملک کے شہری ہی نہیں ہیں۔