فلم میں رشی کے ساتھ دیکھ کر شائقین خوش ہونگے نیتو سنگھ

رنبیر بھی اہم کردار نبھارہے ہیں، کہانی مختلف ہونے پر فلم سائن کی، اداکارہ

رنبیر بھی اہم کردار نبھارہے ہیں، کہانی مختلف ہونے پر فلم سائن کی، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ نیتو سنگھ نے کہا ہے کہ نئی فلم ''بے شرم'' میں ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ کام کررہی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ برسوں بعد اب رشی کے ساتھ شائقین مجھے دیکھ کر خوش ہونگے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس فلم کی کہانی پڑھ کر کام کرنے کا فیصلہ کیا واضح رہے کہ اس ریمیک فلم رنبیر کپور اہم کردار میں کاسٹ کیے گئے ہیں۔




بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں رشی کپور اور نیتو سنگھ رنبیر کے والدین کا کردار نہیں نبھارہے ،بلکہ فلم میں ان تینوں کے کردار رشتوں کے حوالے سے بہت مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ان کے علاوہ بھی کئی اداکار اور ادارائیں جو حقیقی زندگی میں بھی رشتے دار ہیں اور فلم میں بھی ایسے ہی کردار نبھائے ہیں ۔
Load Next Story