اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کا اجرا بند

ایس ایم ایس کرنے والوں کومخصوص تعدادتک پہنچنے پر اجرا بند ہونے کا پیغام مل رہاہے

12تا23 جون نوٹ دینے کااعلان کیاتھا،16 تاریخ تک16 لاکھ افرادکونئی کرنسی ملی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا بند کر دیا گیا ہے اور 8877 پر ایس ایم ایس کرنے والوں کو جوابی پیغام مل رہا ہے کہ مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد نئے کرنسی نوٹ کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جون تک اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے تھے اور اسٹیٹ بینک نے آگاہ کیا تھا کہ ایک مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا بند کر دیا جائے گا، اس سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے 12 جون سے 23 جون تک نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load Next Story