شہریوں پر پولیس کا تشدد مشتعل افراد نے تھانے کا گھیرائو کرلیا

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شہر میں بد امنی کی وارداتوں پر قابو پنے کیلیے ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایت پر26 اسپیشل کمانڈوز نے مختلف علاقوں ٹی این ٹی کالونی، مکرانی کالونی، ملکہ آبادمیں دکانوں اور ہوٹلوں پر بیٹھے شہریوں پر چڑھائی کر دی۔


لاتوں اور اسلحہ کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، جن پر تھانے میں بھی وحشیانہ تشدد کیا گیا جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے نوابشاہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

واقعہ کے خلاف شہریوں نے تھانے کا گھیرائو کر لیا پتھرائو کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ بعد ازاں ڈی ایس پی راحب تنیو، ایس ایچ او نے کی یقین دہانی پر شہریوں نے احتجاج ختم کیا جبکہ حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کر دیا گیا۔
Load Next Story