اجمل پہاڑی کو 13فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
فاضل عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی فدا حسین عباسی نے قتل کے الزام میں گرفتار اجمل پہاڑی کو 13 فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
جمعہ کو تھانہ لیاقت آباد نے مقتول اسلم کے قتل کے الزام میں ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا اور مزید تفتیش کیلیے10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی اور اسے جیل بھیج دیا ہے، فاضل عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق 16 اگست2004کو لیاقت آباد میں مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔