اجمل پہاڑی کو 13فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

فاضل عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے

فاضل عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی فدا حسین عباسی نے قتل کے الزام میں گرفتار اجمل پہاڑی کو 13 فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔


جمعہ کو تھانہ لیاقت آباد نے مقتول اسلم کے قتل کے الزام میں ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا اور مزید تفتیش کیلیے10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی اور اسے جیل بھیج دیا ہے، فاضل عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق 16 اگست2004کو لیاقت آباد میں مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
Load Next Story